کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید



راولپنڈی: کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور6 شہری شدید زخمی ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کنٹرول لائن کے تتہ پانی سیکٹرمیں واقع فتح پوراورتاہی گاؤں میں آبادی پربھارت نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 18 سالہ لڑکی شہید اور2 بچیوں، دوخواتین سمیت 6 شہری شدید زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج نے فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو موثر جواب دیتے ہوئے نشانہ بنایا۔
Previous Post Next Post