India is not even aware of the basic rules and regulations of the United Nations?
Pakistan has reminded India that Kashmir cannot be removed from the agenda of the United Nations Security Council (UNSC), which is committed to resolving the issue in accordance with the aspirations of the Kashmiri people. According to the report, Munir Akram, Pakistan's Permanent Representative to the United Nations, while commenting on Indian initiatives, said that the Indian envoys were deceiving either themselves or their people by asking them to remove Kashmir from the Security Council agenda. He said that this will never happen.
Munir Akram said that the agenda of the Security Council was set in accordance with the established rules and regulations and it can be changed only with the consensus of the Council, a member state cannot change the agenda unilaterally. Earlier this week, India had asked the UN body to remove Kashmir from its agenda to prevent Pakistan from raising the issue at the 75th session of the UN General Assembly, which began this month. Will eventually be in New York.
In its statement on the Security Council's 2019 report, India had complained that Pakistan was pushing for discussion on the outdated agenda item in the Council, which "caused" all issues to be permanently removed from the Council's agenda. Is. Since August 5, 2019, since India has illegally annexed the disputed territory, Pakistan has raised the Kashmir issue in the Council three times with the cooperation of China. However, India has maintained that the integration, which is illegal, Has ended the disputed status of Occupied Kashmir and should therefore be removed from the Council's agenda.
The Security Council does not recognize the Indian claim and not only presents Occupied Kashmir as a unresolved dispute but also maintains military observers on both sides of the Line of Control (LOC). Presents India and Pakistan as questions on the agenda which makes it clear that he sees it as a disputed territory between the two countries.
Diplomatic sources at the UN headquarters in New York said that India has long tried to remove questions from India and Pakistan from the Security Council agenda, but despite its best efforts, India has consistently failed. A UN diplomat called the Indian claim "stupid" and said an agenda item could only end if the dispute was resolved or the Security Council "decided unanimously" to remove it from its agenda. He said that in the case of Jammu and Kashmir dispute, this is clearly not true.
Another diplomat said it was unfortunate that a country so anxious to join the council was not even familiar with its basic rules and procedures.
مسلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے نہیں ہٹایا جاسکتا . پاکستان
بھارت اقوام متحدہ کے بنیادی قوائدوضوابط سے بھی واقف نہیں؟
پاکستان نے بھارت کو یاد دلایا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کے ایجنڈے سے کشمیر کو نہیں ہٹایا جاسکتا، جو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے پرعزم ہے. رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے بھارتی اقدامات پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے کشمیر کو ختم کرنے کا کہہ کر بھارتی نمائندے یا تو خود کو یا پھر اپنی عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں‘انہوں نے کہا کہ ایسا ہرگز نہیں ہوگا.
منیر اکرم نے کہا کہ سلامتی کونسل کا ایجنڈا قائم کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق طے کیا گیا تھا اور صرف کونسل کے اتفاق رائے سے ہی اسے تبدیل کیا جاسکتا ہے، ایک رکن ریاست یک طرفہ طور پر ایجنڈے کو تبدیل نہیں کر سکتی. واضح رہے کہ بھارت نے رواں ہفتے کے آغاز میں اقوام متحدہ کے ادارے سے کہا تھا کہ وہ اپنے ایجنڈے سے کشمیر کو ہٹائے تاکہ پاکستان کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس میں اس معاملے کو اٹھانے سے روکا جاسکے جس کا آغاز رواں ماہ کے آخر میں نیو یارک میں ہوگا.
سلامتی کونسل کی 2019 کی رپورٹ کے بارے میں اپنے بیان میں بھارت نے شکایت کی تھی کہ پاکستان کونسل میں فرسودہ ایجنڈا آئٹم پر بات چیت پر زور دیتا ہے' جس کی وجہ سے 'تمام معاملات کو مستقل طور پر کونسل کے ایجنڈے سے ہٹانے کی ضرورت ہے. 5 اگست ، 2019 سے جب سے بھارت نے متنازع علاقے کو غیر قانونی طور پر اپنے ساتھ ضم کیا ہے، پاکستان نے چین کے تعاون سے مسئلہ کشمیر کو 3 بار کونسل کے اندر اٹھایا ہے تاہم بھارت کا موقف ہے کہ انضمام، جو غیر قانونی، نے مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت کو ختم کردیا ہے اور اس لیے اسے کونسل کے ایجنڈے سے ہٹا دینا چاہیے.
سلامتی کونسل بھارتی دعوے کو تسلیم نہیں کرتا اور نہ صرف مقبوضہ کشمیر کو ایک حل طلب تنازع کی حیثیت سے پیش کرتا ہے بلکہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دونوں اطراف فوجی مبصرین کو بھی برقرار رکھتا ہے ہر سال کونسل مقبوضہ کشمیر کو اپنے ایجنڈے پر بھارت اور پاکستان کے سوالات کے طور پر پیش کرتا ہے جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وہ اسے دونوں ممالک کے درمیان متنازع علاقہ کے طور پر دیکھتا ہے.
نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے سفارتی ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے طویل عرصے سے سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے بھارت اور پاکستان کے سوالات کو ہٹانے کی کوشش کی ہے تاہم اپنی بہترین کوششوں کے باوجود بھارت کو مسلسل ناکامی کا سامنا رہا ہے. اقوام متحدہ کے ایک سفارت کار نے بھارتی دعوے کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی ایجنڈا آئٹم تب ہی ختم ہوسکتا ہے جب تنازع حل ہوجاتا ہے یا سلامتی کونسل کا 'اتفاق رائے سے فیصلہ ہوتا ہے' کہ اسے اپنے ایجنڈے سے ہٹادیں سفارت کار نے کہا کہ جموں و کشمیر تنازع کے معاملے میں یہ واضح طور پر درست نہیں ہے.
ایک اور سفارت کار نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ جو ملک کونسل میں شامل ہونے کے لیے اتنا بے چین ہے وہ اس کے کام کرنے کے بنیادی قواعد و طریقہ کار سے بھی واقف نہیں ہے.